حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطرہ قطرہ نیکی کے عنوان سے جاری تحریک میں ننھے طلباء و طالبات نے فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کر دیا۔
اس موقع پر بعض بچے بچیاں اپنی روزانہ ملنے والی خرچے کی رقم اپنے اساتذہ کے ذریعے اپنے مصیبت زدہ ہم وطنوں کیلئے پیش کر رہے ہیں۔ جامعہ بعثت کے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپس لگا دیے گئے ہیں۔
اس موقع پر سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں سے زیر تعلیم طلباء کی ایک کمیٹی بھی قائم کی جا رہی ہے جو تمام طلباء کی نمائندگی کرتے ہوئے مشکلات کے شکار طلباء کی پریشانیوں کا ازالہ کرے گی۔